اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا اگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو ذمہ دار، امریکی صدر بارک اوباما ہوں گے-
ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے عشرۂ فجر کی کمیٹیوں کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کی حکومت اور کانگریس اور اس ملک کے اندرونی مسائل کا، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات سے، کوئی تعلق نہیں ہے- ڈاکٹر لاریجانی نے اسی طرح شام کے علاقے پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں مزاحمتی شخصیات کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں سرزمین شام میں مزاحمتی شخصیات کا قتل، ایک اہم مسئلہ ہے جو اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ صیہونیت اور دہشتگردی، ایک ہی سکّے کے دو رخ ہیں- ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے کہا کہ ایران، ان چند ملکوں میں سے ہے کہ جس نے دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے مگر بعض ممالک، صرف نعرے لگاتے ہیں اور انھوں نے داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف، چالیس ملکوں پر مشتمل ایک اتحاد بھی قائم کیا مگر یہ اتحاد ابتک کچھ نہ کرسکا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲